دبئی میں بارش سے نظام زندگی مفلوج، مزید بارشوں کی پیش گوئی

متحدہ عرب امارات میں  بارشوں نے تباہی مچا دی ، مغربی ہواؤں کے طاقتور سسٹم کے تحت  سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔

دبئی میں ریڈ الرٹ نافذ کر دیا گیا۔ دبئی کے مقامات پر بادل پھٹ پڑے 16 گھنٹے سے طوفانی بارشیں کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں ہیں۔شدید بارشوں کے باعث متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں اور شہروں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ رہائشی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہوگئی ہے اور بارش کا پانی گھروں، مالز، میٹرواسٹیشن اور دیگر مقامات میں داخل ہوگیا ہے۔

طوفانی بارشوں کے سبب دن میں اندھیرا چھا گیا، دنیا کا سب سے بڑا ایئر پورٹ دریا کا منظر پیش کرنے لگا، جس کے بعد دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو 25 منٹوں کے لیے بند کرنا پڑا جبکہ سے کئ پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔بارش کے پانی سے بھرے میٹرو اسٹیشن سے ٹرین کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ شاپنگ مال کی چھتوں سے پانی گرنے لگ گیا۔

Back to top button