گیس صرف کھانا پکانے کے اوقات میں ملے گی

 شہریوں پرایک اورمشکل آن پڑی،حکومت نے گیس لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیا۔حکام کاکہنا ہے کہ سوئی گیس صرف کھانا پکانے کے اوقات میں ملے گی ۔

رواں سال دسمبر کے پہلے ہفتے کیلئے ایل این جی کارگو کا سودا طے پاگیا، دستاویز کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کا غیر ملکی کمپنی سے دسمبر کے پہلے ہفتے کیلئے  ایل این جی کارگو کا سودا طے پاگیا ہے۔کارگو کی قیمت 15.7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو، دوسرے ہفتے کیلیے قیمت 19.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ دسمبر کے تیسرے اور آخری ہفتے کیلئے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی۔

وزارت توانائی کے مطابق جنوری اور فروری کیلیے ایل این جی کا بندوبست نہیں، دسمبر تک گیس صرف کھانا تیار کرنے کے اوقات میں دستیاب ہوگی۔

Back to top button