دعا زہرا کی بازیابی کیلئے عدالت سے رجوع

کراچی سے لاپتا ہونے کے بعد پاکپتن سے ملنے والی دعا زہرا کے والد نے بیٹی کی بازیابی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجو ع کرلیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 16 اپریل کو رات ساڑھے بارہ بجے اہلیہ نے بتایا کہ دعا زہرا لاپتہ ہے جس کے بعد الفلاح تھانے جا کراغواکا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرایا ، کیس کے تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان تاحال جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش نہیں کیا۔
دعا زہرا کے والد نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ ظہیر احمد نے دعا زہرا سے شادی کرلی، تاریخ پیدائش کے حساب سے نکاح کے وقت دعا زہرا کی عمر 14 سال سے کم تھی لہٰذا دعا اور ظہیر احمد کی 17 اپریل کو ہونے والی شادی غیر قانونی قرار دی جائے۔
ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایچ اوالفلاح اور تفتیشی افسر کودعا زہرا کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے، تفتیشی افسردعا زہرا کو ظہیر احمد سے بازیاب کراکے عدالت میں پیش کریں جبکہ دعا زہرا اور اس کی فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Back to top button