دماغ کو جوان رکھنے کیلئے بہترین غذا کونسی ہے؟

عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کو جوان رکھنا چاہتے ہیں؟ تو بحیرہ روم کے خطے میں استعمال کی جانے والی غذا کا استعمال عادت بنالیں۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔یہ غذا پھلوں، سبزیوں، اجناس، گریوں، مچھلی، زیتون کے تیل وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے (سرخ گوشت کا استعمال بہت کم کیا جاتا ہے) اور اسے مختلف امراض جیسے امراض قلب، ذیابیطس اور موٹاپے کی روک تھام کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ پھلوں، سبزیوں، گریوں اور زیتون کے تیل پر غذا کے زیادہ استعمال سے دماغ کو جوان رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

Back to top button