’’دنیا کے پرفضا مقامات پر بنی دلچسپ تعمیرات عوامی توجہ کا مرکز‘‘

روز مرہ کی مصروفیات، ٹریفک کا شور، چیختے چلاتے پڑوسیوں اور تھکا دینے والے معمولات کے دوران ہم میں سے بہت سے لوگ ان جھمیلوں سے دور کہیں پرسکون جگہ پر رہنے کے خواب دیکھتے ہوں گے اگرچہ دنیا سے کٹ کر الگ تھلگ کسی جگہ پر سیر و سیاحت کی خواہش معمول کی بات ہے لیکن کچھ لوگ اس خواہش کو مستقل حقیقت بنا لیتے ہیں جس کی چند مثالیں درج ذیل ہیں۔امریکہ کی ریاست کولاراڈو میں ماربل نامی چھوٹے سے قصبے میں یہ خوبصورت اور دلچسپ گھر سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے، قصبے کی آبادی 130 افراد پر مشتمل ہے، سے تھوڑی دوری پر ایلک پہاڑوں کے قرب میں واقع ہے۔جارجیا میں برف پوش پہاڑوں اور ندی کے دامن میں پہاڑی کے اوپر ایک دلچسپ چرچ تعمیر کیا گیا ہے، چوٹی پر بنے اس چرچ تک پہنچنے کیلئے 20 منٹ تک سیڑھی چڑھنی پڑتی ہے۔پرتگال میں بنائے گئے اس گھر کا نام کاسا ڈو پینیڈو ہے جسے Fafe نامی پہاڑی سلسلوں کے دامن میں 1974 میں تعمیر کیا گیا تھا۔سکاٹ لینڈ کی لہلہاتی شاداب زمین اور سرسبز پہاڑوں میں بنا یہ گھر گلینکو نامی علاقے میں واقع ہے جوکہ ہر سال سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے جبکہ مقامی لوگ بھی بڑی تعداد میں اس گھر کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔آئس لینڈ کے جنوبی حصے میں واقع ایتلیوائی میں آخری بار لوگ 100 سال پہلے رہائش پذیر تھے، اب یہ علاقہ مکمل طور پر خالی ہے سوائے اس گھر کے۔اٹلی میں یہ تعمیر نہ صرف دنیا کے چند دور دراز مقام پر کی گئی ہے بلکہ یہ اپنی نوعیت کی انوکھی تعمیر بھی ہے، باقاعدہ ایک پہاڑ کے درمیان واقع یہ تعمیر شمالی اٹلی کے ٹرینٹو صوبے کی لینو نامی وادی میں ہے اور لیگو ڈی سان کولمبانو جھیل کے قریب ہے۔
