دوبارہ گرم کرنے پر صحت کیلئے خطرناک بن جانیوالی 8 غذائیں

طبی ماہرین کی جانب سے فروزن فوڈز (جمی ہوئی غذائیں)، فاسٹ فوڈ اور تلی ہوئی غذاؤں سے پرہیز تجویز کیا جاتا ہے جبکہ اِن میں سے کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جنہیں استعمال کے لیے دوبارہ گرم کرنے پر یہ زہر ثابت ہو سکتی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق سادہ غذا اور رہن سہن صحت کے لیے مفید ہے جبکہ وقت بچانے اور آسانی کے لیے جب سے مائیکرو ویو اوون کا استعمال شروع ہوا ہے بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

ماہرینِ غذائیت اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ پکی ہوئی غذا کو بار بار مائیکرو ویو اوون میں گرم کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔
دوسری جانب ایک سائنسی تحقیق کے مطابق اگر درج ذیل غذاؤں کو کھانے کے لیے دوبارہ سے گرم کیا جائے تو اِن میں مضرِ صحت بیکٹیریاز پیدا ہو جاتے ہیں جس کے نتیجے میں یہ غذائیں معدے اور مجموعی صحت کے لیے زہر ثابت ہو سکتی ہیں۔امریکا کے سینٹر فار فوڈ سیفٹی کے مطابق پکی ہوئی سبزیوں کو دوبارہ گرم کر کے کھانے سے  یہ ناصرف خطرناک بلکہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔

پکی ہوئی سبزیوں کو اگر دوبارہ کھانے کا ارادہ ہو تو منفی 4 سینٹی گریڈ میں اسٹور کریں اور مائیکرو ویو اوون میں گرم کرنے کے بجائے فریج سے باہر رکھ دیں اور کمرے کے درجۂ حرارت پر پگھلنے دیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق پالک، دھنیا، ساگ، جڑوں والی سبزیاں، گاجر، شلجم کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

غذائی ماہرین کے مطابق نائٹریٹ سے بھرپور سبزیاں دوبارہ گرم ہونے کے بعد زہریلی ہو جاتی ہیں اور بانجھ پن اور کینسر سمیت دیگر بیماریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

Back to top button