اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورت حال پر تبادلۂ خیال

 

 

 

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے،جس میں خطے کی صورت حال اور امن کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیاگیا۔

دفترخارجہ کےمطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کےلیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتےہوئے کہا ہےکہ اسلام آباد امن کے عمل کو آگے بڑھانے کےلیے اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کےلیے تیار ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امن کی کوششوں میں پاکستان کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ایرانی عملے کے ارکان اور ماہی گیروں کی بحفاظت وطن واپسی میں پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی سہولتوں کو بھی سراہا۔

تیل کی قیمتوں کے فیصلے عوامی ریلیف اور قومی مفاد کے تحت کیے جارہے ہیں : وفاقی وزیر پیٹرولیم

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

 

Back to top button