تیل کی قیمتوں کے فیصلے عوامی ریلیف اور قومی مفاد کے تحت کیے جارہے ہیں : وفاقی وزیر پیٹرولیم

 

 

 

 

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے اور تمام فیصلے ملکی مفاد اور صارفین کے ریلیف کو سامنے رکھتے ہوئے کیے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے دائرے میں رہتے ہوئے صارفین تک کسی بھی ممکنہ فائدے کی منتقلی کےلیے پُرعزم ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے میں نہ کسی شعبے کو ترجیح دےرہی ہے اور نہ ہی کسی پر غیرضروری بوجھ ڈال رہی ہے، جب کہ عالمی حالات اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتےہوئے صارفین تک ممکنہ فائدہ پہنچانے کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے اسی عزم کے تحت اب تک ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 200 روپے فی لیٹر کمی کی ہے، جب کہ پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 155 روپے فی لیٹر کمی کی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں حالیہ ہفتے پیٹرول کی قیمت 98.35 ڈالر سے 91.68 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی، جب کہ ڈیزل کی پلیٹس قیمت 109.09 ڈالر سے 104.79 ڈالر فی بیرل کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان امن، مذاکرات اور سفارت کاری کی پالیسی پر قائم ہے: شہباز شریف

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں عالمی مارکیٹ کے رجحانات،ملکی ضروریات اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

 

Back to top button