بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا، 25 اور 26 جون کو فتنہ الہندوستان کےخلاف انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کیاگیا تھا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق سکیورٹی فورسز نے خاران میں دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل وحرکت کا سراغ لگایا،جس کےبعد بروقت اور مؤثر کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب 26 جون کو مستونگ میں ممکنہ خودکش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع پر قبل از وقت انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیاگیا،جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق یہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کےبعد 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جس میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا۔دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ،گولہ بارود،آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
آزاد کشمیر کے انتخابی دنگل میں اترنے والے سابق وزرائے اعظم کون؟
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہاگیا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی دہشت گردی کےخلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔
