رابی پیرزادہ پراسرار کار حادثے میں زخمی ہو گئیں

https://youtu.be/Mw_KDKnLB5M

بے راہ روی سے توبہ کرنے کے بعد اسلامی تعلیمات کے عین مطابق زندگی گزارنے کا دعویٰ کرنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ ایک پراسرار کار حادثے میں زخمی ہوگئی ہیں۔ تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے اور وہ ہسپتال سے گھر آگئی ہیں۔ رابی پیرزادہ نے اپنے کار حادثے سے متعلق خود ٹوئٹر پر تصاویر جاری کرتے ہوئے اس حوالے سے بتایا جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں رابی کے ہاتھ، بازو اور پاؤں پر چوٹیں آئی ہیں اور زخموں کے نشان واضح نظر آرہے ہیں ہیں۔ رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ‘کیا میرے دشمنوں کو خوش ہونے کا حق نہیں، ایک چھوٹا سا ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا، میری دعا ان سب کے لیے ہے جو میرا ساتھ دیتے ہیں’۔
رابی نے مزید کہا کہ ‘مگر اللہ ان کو بھی کبھی تکلیف نہ دے جو میرا دل دکھاتے ہیں، چھوٹی سی زندگی ہے، پھر نہ میں نہ آپ، بس ہمارے اعمال رہ جائیں گے’۔ تاہم رابی پیرزادہ نے اپنی پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ ان کا ایکسیڈنٹ کیسے اور کہاں ہوا۔
خٰیال رہے کہ رابی نے 2019 میں اپنی عریاں تصاویر وائرل ہو جانے کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ کر پینٹنگ اور آرٹ ورک کا کام شروع کیا تھا۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنے آرٹ ورک کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انہوں نے ’چھوٹی سی بات‘ نامی ایک ویب سائٹ بھی متعارف کرائی تھی، اسکے بعد وہ اس ویب سائٹ پر نعت و حمد بھی پیش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ طویل عرصے سے گلوکاری و شوبز سے دور رہنے والی رابی پیرزادہ نے بعد ازاں اپنے نام سے ہی فلاحی تنظیم بھی متعارف کرائی تھی، جس کے تحت وہ غریب خاندانوں اور خواتین کی مدد کرتی ہیں۔ رواں برس اپریل میں انہوں نے ’عبایہ‘ برانڈ بھی متعارف کرایا، جس کے تحت نہ صرف دیدہ زیب و فیشن ایبل ’عبایہ‘ اور ’حجاب‘ ہی نہیں بلکہ اسی برانڈ کے تحت تسبیح سمیت دیگر چیزیں بھی فروخت کے لیے پیش کی گئیں۔ یاد رہے کہ رابی کا تعلق ایک فوجی خاندان سے ہے اور انکے شوہر ایک آرمی آفیسر ہیں۔

Back to top button