ہر تقریب کیلئے نیا جوڑا بنانے کی ضرورت نہیں، ندا یاسر کا لباس سے متعلق خواتین کو اہم مشورہ

اداکارہ و میزبان نے لڑکیوں اور خواتین کو ہر بار نئے کپڑے خریدنے کے بجائے موجودہ ملبوسات کو دوبارہ اسٹائل کرکے پہننے کا مشورہ دیا

کراچی: پاکستانی اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے لڑکیوں اور خواتین کو ہر بار نئے کپڑے خریدنے کے بجائے انہیں دوبارہ اسٹائل میں بنوانے کا مشورہ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ نے خواتین کو کپڑوں سے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔

ندا یاسر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ تقریبات میں ضروری نہیں کہ آپ اپنے والدین یا اپنے شوہر کو نئے جوڑے کے لیے تنگ کریں۔ کبھی کبھی نیا جوڑا لے سکتے ہیں لیکن ہر بار نیا جوڑا خریدنا ضروری نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الماریوں میں رکھے ہوئے کپڑوں کو پہن لینا چاہیے۔ لوگ ایک بار جوڑا پہننے کے بعد اسے دوبارہ نہیں پہنتے۔ لوگ سوچتے ہیں کہ نیا سوٹ پہن کر سوشل میڈیا پر تصویر لگا دی ہے، اب وہ کپڑے دوبارہ نہیں پہن سکتے، لیکن اب وہ زمانہ نہیں ہے۔

Back to top button