رابی کو عدنان سمیع کی طرح ملک چھوڑنے کا اعلان مہنگا پڑ گیا

https://www.youtube.com/watch?v=G3Ix994nfmw
اپنی خود سے بنائی گئی ننگی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد گلوکاری چھوڑنے والی گلوکارہ اور ماڈل رابی پیرزادہ کو عدنان سمیع کی تعریف کرنے اور ان کی طرح پاکستان چھوڑنے کا اعلان مہنگا پڑ گیا۔
رابی کے اس اعلان پر سوشل میڈیا صارفین نے عدنان سمیع اور رابی دونوں کو غدار وطن قرار دے دیا جس کے بعد گھبرا کر رابی نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا ہے لیکن ساتھ میں انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ مستقبل میں اگر کبھی انھوں نے پاکستان چھوڑا تو ان کا آگلا ٹھکانہ مکہ اور مدینہ ہو گا اور وہ باقی زندگی وہیں گزاریں گی۔
واضح رہے کہ ماضی میں گلوکاری کے شعبے سے وابستہ رابی پیرزادہ نے اپنی ننگی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد موسیقی کو خیرباد کہتے ہوئے اپنی باقی زندگی اسلام کا پیغام عام کرنے کے لیے وقف کرنے کااعلان کیا تھا۔ گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف وجوہات کی بنا پر خبروں کی زینت بنی رہنے والی 31 سالہ رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں خود پر ہونے والی تنقید کا ذکر کیا تو پاکستانیوں اور انڈیینز کا موازنہ بھی کر ڈالا۔ رابی پیرزادہ نے معاشرتی رویوں کا شکوہ کیا تو اپنے تئیں لوگوں کے ملک چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ’وہ بھی جلد چھوڑ دیں گی‘۔ لیکن بعد ازاں سوشل میڈیا پر شدید عوامی رد عمل کے بعد سابق گلوکارہ نے پاکستان چھوڑنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میرا دل اور جان ہے میں کبھی اپنا وطن چھوڑ کر گئی بھی تو مکہ مدینہ جاؤں گی۔ اس سے پہلے رابی پیرزادہ نے اہنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں نہایت غصے میں کہا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ دیں گی۔ رابی پیرزادہ کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’آج مجھے تصدیق کرنے دیں کہ انڈیینز ہم سے بہت بہتر ہیں۔ انہوں نے کبھی مجھے تنقید کا نشانہ نہیں بنایا‘۔ ان کی اس پوسٹ کی وجہ بھارتی گلوکار عدنان سمیع کی وہ ٹوئٹ تھی جس میں انہوں نے رابی پیرزادہ کی پینٹنگز کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی تھی۔ عدنان کے تعریف کرنے پر رابی پیرزادہ نے ایک جذباتی ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ دراصل لوگوں کے پاکستان چھوڑ کر جانے کے پیچھے تگڑی وجہ ہے۔ آج مجھے تصدیق کرنے دیں کہ بھارتی ہم سے بہتر ہیں۔ انہوں نے کبھی مجھ پر طنز نہیں کیا۔
رابی نے پاکستانی شہریت چھوڑ کر انڈین شہریت اختیار کرنے والے گلوکار عدنان سمیع کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں نے آپ کے بارے میں ماضی میں جو کچھ کہا اس پر معافی چاہتی ہوں۔ یہ قوم اپکی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنے کی حقدار نہیں۔ یہ پاکستانی نہ تو آپ کی آواز کے مستحق ہیں اور نہ ہی میری پینٹنگز کے۔ میں بھی آپکی طرح پاکستان چھوڑ دوں گی۔ رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر ایک لمبی چوڑی پوسٹ کرتے ہوئے پاکستانی اور بھارتی عوام کا موازنہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتیوں نے کبھی ایسا مواد شیئر نہیں کیا جس سے مجھے تکلیف ہو جبکہ میری لیک سدہ ننگی ویڈیوز اب بھی مسلسل پاکستان میں شیئرہو رہی ہیں۔ رابی پیرزادہ نے مزید لکھا میں نے ایک دن عدنان سمیع کے خلاف بہت سخت ٹویٹ کی تھی انکے پاکستان چھوڑنے پر۔ آج احساس ہوا کہ جمائمہ سے لیکر ہر وہ شخص جو ہم سے بھاگتا تھا ٹھیک تھا، میں نے ہندوستان کے خلاف کشمیر کےلئے جنگ کی، مگر کسی ہندو نے مجھے میری تصویروں اور ویڈیو کا طعنہ نہیں دیا۔ رابی پیرزادہ نے کہا ہر وہ شخص جو قابل ہے پاکستان سے بھاگ کر اپنی پہچان بناتا ہے، میں بھی چلی جاؤں گی۔
تاہم بعد ازاں صارفین کی طرف سے سخت ردعمل آنے اور خود پر غداری کے فتوے لگنے کے بعد رابی پیرزادہ نے گھبرا کر اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی۔ رابی نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ بھی واپس لیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہے کیونکہ پاکستان میرے خون میں شامل ہے۔ آپ کے الفاظ یا بدتمیزی پر مبنی تبصرے دھرتی ماں سے متعلق میرے جذبات کو نہیں بدل سکتے‘۔ پاکستان میں بھی اچھے لوگ موجود ہیں اور صرف کچھ اچھے لوگوں کی وجہ سے یہ ملک قائم ہے۔ میں اپنے الفاظ واپس لیتی ہوں۔ رابی نے مزید کہا پاکستان میرا دل اور جان ہے اور آپ لوگ میرے اپنے ہیں۔ میں اپنا وطن کبھی چھوڑ کر گئی تو مکہ مدینہ جاؤں گی۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ رابی کی ٹویٹ پر ردعمل دینے والے صارفین نے کہیں ان کی جانب سے ملک چھوڑنے کے اعلان پر غم و غصہ کا اظہار کیا تو کہیں اس کے اسباب جانے میں دلچسپی لیتے رہے۔ زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے عدنان سمیع کو غدار وطن قرار دیتے ہوئے رابی پیرزادہ کو ان کے نقش قدم پر چلنے کا اعلان کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ پاکستان چھوڑنے کے اعلان پر غم و غصہ کا اظہار کرنے والے صارفین انہیں ان فالو کرنے اور بلاک کرنے کے اعلانات بھی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ’رابی پیرزادہ والنٹیر فورس‘ نامی ہینڈل کی کی طرف سے رابی کو مرشد اعظم اور رابعہ بصری قرار دینے پر بھی سوشل میڈیا صارفین نے رابی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
