راحت فتح علی کا نصرت فتح علی کو خراج تحسین

گلوکار و موسیقار استاد راحت فتح علی خان نے اپنے چچا نصرت فتح علی خان اور والد فرخ فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مقبول قوالی ‘سانسوں کی مالا’ کو اپنی آواز اور نئے انداز میں ریلیز کردیا۔
راحت فتح علی خان کی جانب سے نصرت فتح علی خان کی قوالیوں پر تقریبات اور کنسرٹس پر پرفارم کرنا ایک روایت بن گئی ہے اور اب تک راحت فتح علی خان نے اپنے استاد نصرت فتح علی خان کے درجنوں مقبول گیتوں کو دوبارہ گاکر نہ صرف موسیقی کے شائقین کو محظوظ کیا بلکہ انہوں نے ان ہی گیتوں کی بدولت ایک نیا مقام بھی حاصل کیا لیکن اب انہوں نے نصرت فتح علی خان کی مقبول ترین قوالیوں میں سے ایک سانسوں کی مالا کو اپنی آواز میں ریلیز کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ راحت فتح علی خان کی میوزک ویڈیو کی شوٹنگ پاکستان میں کی گئی ہے اور اس میں استاد نصرت فتح علی خان کی یادگار تصاویر نمایاں ہیں۔ سانسوں کی مالا کی ویڈیو کو اب تک 2 روز میں اب تک 36 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، سانسوں کی مالا ایک صوفی ٹریک ہے جسے 1979 میں پہلی مرتبہ استاد نصرت فتح علی خان نے گایا تھا. اس سے قبل سانسوں کی مالا کو کئی مرتبہ گایا گیا ہے اور راحت فتح علی بین الاقوامی سطح پر بھی اس قوالی کو پیش کرچکے ہیں۔ اس قوالی سے قبل استاد نصرت فتح علی خان نے 5 نومبر کو ’نشہ‘ جاری کیا، جسے اب تک ان کے یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ راحت فتح علی خان نے اکتوبر کے آخری ہفتے میں ‘وتعز من تشاء’ جاری کیا تھا جب کہ اس سے قبل جولائی میں انہوں نے رومانوی گانا ‘غم عاشقی تیرا شکریہ’ ریلیز کیا تھا، رومانوی گانے ‘غم عاشقی تیرا شکریہ’ سے قبل راحت فتح علی خان نے کرونا کی وبا پر دعائیہ کلام ’اے خدا ہمیں بخش دے‘ ریلیز کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button