راشد شفیق کی ضمانت منظور،اٹک جیل سے رہا

مسجد نبوی میں پیش آنیوالے افسوس ناک واقعہ پر گرفتار سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے ایم این اے راشد شفیق کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا کر دیا گیا۔

جیل سے رہائی کے موقع پرشیخ راشد شفیق کے دوستوں ،وکلاء اور کارکنوں کی ایک تعداد ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے باہر ا ن کااستقبال کرنے کیلئے موجود تھی جنہوں نے پھولوں کی پتیاں پھینک کر ا نکا استقبال کیا۔

اس موقع پر راشد شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہامجھے گرفتار کر کے اٹک کےمختلف تھانوں میں قید رکھا، دہشتگردوں کی طرح آنکھوں پرپٹی باندھی گئی، مگر پھر بھی اپنے قائد عمران خان اور شیخ رشید کے ساتھ کھڑا ہوں۔

Back to top button