مریم نواز کی جعلی ویڈیوز بنانےوالاگرفتار

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جعلی ویڈیوز بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی نے ایف آئی اے کے حوالے سے بتایا کہ فیاض الدین کوپشاورسے گرفتار کیا گیا اورملزم فیاض الدین کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا جس کے بعد ملزم کو 7 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم نے مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف مہم چلائی تھی اور مریم نواز کی نازیبا جعلی ویڈیوز جاری کی تھیں۔
