وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف اپیل پرلارجر پینچ تشکیل

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ ایپل پر 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ۔
لارجر بینچ کی سربراہی جسٹس صداقت علی خان کریں گے۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی سفارش پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے یہ بینچ تشکیل دیا ہے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے حمزہ شہباز سے حلف کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

Back to top button