راولپنڈی: بس اسٹینڈ کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق

راولپنڈی کے علاقے پیرودہائی میں ایک بس اسٹینڈ کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو اور پولیس حکام نے دھماکے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے اور 3 افراد زخمی ہونے کی تصدیق کی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا ایک رکشے میں ہوا تاہم اس کی نوعیت کا فوری طور پر علم نہیں ہوا۔زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شدید زخمی دم توڑ گیا جبکہ دیگر زیر علاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button