راولپنڈی میں ڈائپرز فیکٹری میں رات سے لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

راولپنڈی کے علاقے روات میں ڈائپرز فیکٹری میں رات سے لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔

روات میں ڈائپرز فیکٹری میں رات سے لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے اورفائربریگیڈ کی جانب سےکئی گھنٹوں سے آگ بجھانےکی کوششیں جاری ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائربریگیڈ کی 19گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، واسا کے 10 واٹرٹینکر بھی پانی کی فراہمی کے لیے موجود ہیں۔

آگ بجھانے کی کارروائی میں سی ڈی اے کی فائر بریگیڈ بھی مصروف ہے۔

Back to top button