راولپنڈی والوں‌ کو کوئی نہیں‌ ہرا سکتا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ‌ رشید نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے ، راولپنڈی والوں کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ‌ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت بڑے مشکل وقت سے گزر رہا ہے ۔ ہماری سیاست مشرق کی طرف طلوع ہو رہی ہے جبکہ سیاست دان مغرب کی طرف دیکھ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ پگڑیاں اُچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے خدانخواستہ افغانستان میں اگر کوئی بحران پیدا ہوتا ہے تو ہم بھی اس کی زد میں آئیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ‌ رشید نے کہا کہ آج قومی سلامتی کا اجلاس ہے، عمران خان کی قیادت میں مہنگائی پر قابو پائیں گے ، جو فوج کے خلاف باتیں‌ کرتے ہیں ، آسمان کا تھوکا ان کے منہ پر آئے گا۔ حکومت چیئرمین نیب سمیت سب چیزوں‌ پر بات چیت کیلئے تیار ہے

شیخ رشید نے کہا کہ 22 اکتوبر سے سیاست میں تیزی آئے گی ، یہ 120 دن سیاست میں انتہائی اہم ہیں اور اس میں عمران خان سرخرو ہوگا۔ اپوزیشن کا گراؤنڈ پر کوئی کام نہیں، یہ ناکام ہوں گے، الیکشن میں صرف سوا سال رہ گیا ہے ، عمران خان کی قیادت میں بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے اور تبدیلی لائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں وہ سیاستدان نہیں جو کہوں مہنگائی نہیں ہے ، الیکشن کے قریب ن لیگ کی نئی صف بندی ہوگی، ن لیگ 2 کے بجائے 3 گروپس میں تقسیم ہوگی ، طورخم بارڈر کھلا ہے ، چمن بارڈر پر کچھ مسئلہ ہے، اسے بھی ٹھیک کریں گے۔

Back to top button