رمضان شوگر ملز سے کوئی تعلق نہیں ہے

مالیاتی اسکینڈل سے متعلق کیس میں لاہور کی بینکنگ کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت بڑھا دی ہے ، بینکنگ عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز دونوں پیش ہوئے۔
مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف نے دورانِ سماعت موقف اپنایا کہ رمضان شوگر مل میرا کاروبار نہیں ہے ، یہ مل میرے والد کی تھی ، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ، میرے اقدامات سے بچوں کی شوگر ملز کو اربوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بیان پر بینکنگ کورٹ کے جج نے کہا کہ یہ باتیں آپ کی پہلے ہی نوٹ کرچکے ہیں ، کل ہی اسلام آباد سے آیا ہوں، جب بھی آپ حکم کریں گے میں حاضر ہو جاؤں گا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزموں کی جانب سے ایک بھی تاریخ نہیں لی گئی ہے۔
بینکنگ عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر سمیت تمام ملزموں کی عبوری ضمانت میں11 دسمبر تک توسیع کردی۔
