ایک دوسرے سے بات کرنے والے کپڑے ایجاد

کیلیفورنیا میں‌ ایک دوسرے سے بات چیت کرنے والے حیران کن کپڑے متعارف کروا دیئے گئے ہیں ، اِروِن کا تیار کردہ لباس ہاتھ ملانے اور تالی مارنے کے عمل میں ایک دوسرے سے معلومات کا تبادلہ کرتا ہے۔

باتونی کپڑے کا کارنامہ پیٹر سینگ اور عامر حسینی نے مشترکہ طور پر انجام دیا ہے ، یہ میٹا مٹیریئلز سے بنا ہے اور وائرلیس کی بدولت معلومات اور ڈیٹا کا تبادلہ کرتا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کو لباس میں ضم کیا گیا جس طرح کارڈ سے دروازے کھولنے، سمارٹ فون سے رقم دینے کے عمل میں ہم نیئر فیلڈ کمیونی کیشن استعمال کرتے ہیں بالکل اسی ٹیکنالوجی سے ہم اس عمل کی حد (رینج) میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

اگر اہم کہٰیں کہ اب یہ ممکن ہے کہ فون جیب میں رکھا ہو اور آستین کو دوسری آستین سے رگڑنے سے فون کی معلومات، بزنس کارڈ اور دیگر ڈیٹا سیکنڈوں میں دوسرے شخص تک منتقل کیا جا سکتا ہے۔

Back to top button