ورزش معدے میں مفید بیکٹریا بڑھانے میں مددگار

طبی ماہرین نے ورزش کو معدے میں مفید بیکٹریا بڑھانے میں بھی مفید قرار دے دیا ہے ، ورزش سے موجود مفید بیکٹیریا کی افزائش ہوتی ہے۔

مسلسل ورزش سے معدے اور اطراف میں جو جلن اور سوزش کو دباتے ہیں اور انسانی تندرستی میں اضافہ کرتے ہیں ، تحقیق گٹھیا کے مریضوں پر ہوئی جس میں سامنے آیا کہ ورزش سے جسم کے اندر بھنگ جیسی مسکن اور دردکش دوا کی طرح کے مرکبات پیدا ہونے میں مدد ملتی ہے ۔

1990 کے عشرے میں دماغی تحقیق کے بعد خود ہمارے جسم کے اندر اینڈوکینابینوئڈ سسٹم کا انکشاف ہوا یعنی ہمارے جسم میں یہ نظام ڈپریشن، وزن میں کمی کردار ادا کرنے میں معاون ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کی تحقیق کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ورزش جسم پر وہی اثر مرتب کرتی ہے جو بھنگ سے وابستہ ہیں۔ اس لیے اب جوڑوں پر بھنگ کا تیل لگانے سے بہتر یہ ہے کہ روزانہ ورزش کو معمول بنایا جائے۔

Back to top button