لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر، انڈیکس 374 پر پہنچ گیا

374 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے ، آلودگی کے باعث لاہوریوں کی بڑی تعداد آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگی ہے۔
پاکستان کے دس انتہائی آلودہ شہروں میں ساہیوال ، لاہور اور بہاولپور شامل ہیں ، فتح گڑھ کے علاقوں میں 612، کوٹ لکھپت میں 573، ڈی ایچ اے فیز 8 میں 485 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن میں 470، ٹھوکر نیاز بیگ میں 422 اور اپر مال کا ائیر کوالٹی انڈیکس 407 ریکارڈ کیا گیا۔
