پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئٹنی جیت لیا

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئںٹی میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ، میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیش نے میرپور کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں میچ کے دوران ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 5 کے مجموعے پر اس کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔ نجم الحسین شانتو اور عفیف حسین نے ٹیم کو سنبھالا اور سکور 51 تک پہنچایا ، اس موقع شاداب خان نے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ذریعے عفیف کی اننگز کا خاتمہ کیا اور وہ 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنا سکی۔

بنگلہ دیش کی طرف سے نجم الحسین شانتو نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے اور وہ شاداب کی گیند پر انہی کو کیچ تھماکر میدان سے رخصت ہوئے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے 2، 2 جبکہ محمد وسیم، حارث رؤف اور محمد نواز نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو 12 کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا اور کپتان بابر اعظم ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اوپننگ بلے باز محمد رضوان اور فخر زمان نے 85 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے پاکستان کی فتح کے لیے راہ ہموار کی۔

چار چوکوں کی مدد سے محمد رضوان نے 39 رنز بنائے جبکہ فخر زمان 51 گیندوں میں 57 سکور کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمٰن اور امین الاسلام کو ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Back to top button