روس کا یورپ کو گیس سپلائی بند کرنے کا اعلان

روس نے یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی پائپ لائن نارڈ اسٹریم ون کو 10 روزکے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی حکام نے کہا ہے کہ نارڈ اسٹریم ون گیس پائپ لائن 11 جولائی سے 21 جولائی تک بند رہے گی، پائپ لائن کو مرمت کرنے کے لیے بند کیا جا رہا ہے ، تاہم گیس پائپ لائن بند ہونے سے یورپ میں گیس کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یورپ کو 60 فیصد گیس نارڈ اسٹریم پائپ لائن سے سپلائی کی جاتی ہے جو بند ہونے سے یورپ کو گیس کی سپلائی آدھی سے بھی کم رہنے کا امکان ہے،جسکی وجہ سے یورپ میں گیس کی قلت سے بحران مزید شدت ختیار کرنے کا امکان ہے۔

Back to top button