روڈا کا ماحول دوست صنعتی زون قائم کرنے کا فیصلہ

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے آر آر یو ڈی پی (RRUDP) کے تحت پاکستان کا پہلا ماحول دوست صنعتی زون قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے.
مجوزہ صنعتی زون آس پاس کی تمام صنعتوں کو پورا کرے گا اور یہقں کی معیشت کو منصوبہ بند انداز میں فروغ دینے کے لئے بڑے سرمایہ کاروں کو مدعو کرے گا۔
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی پروجیکٹ کے ترجمان کے مطابق حال ہی میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور صنعتی علاقوں اور صنعتی زون کی ترقی کے منصوبوں کی باضابطہ منظوری کے لئے عوامی سماعت کا انعقاد کیا گیا۔ اس سماعت میں اتفاق کیا گیا کہ صنعتی ترقی سے یقینی طور پر راوی اور اسکے آس پاس کے علاقوں میں خوشحالی آئے گی، اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے جس سے قومی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ صنعتی ترقی سے مقامی پیداوار کی راہ ہموار ہوگی اور درآمدات پر دباؤ کم ہوگا.
عوامی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ یہ منصوبہ بند ہو جانے والی صنعتی سٹیٹ اتھارٹی کو صنعتی ان پٹ، اور اخراج کا ڈیٹا بیس قائم کرنے کے قابل بنائے گا جس سے آلودگی پر قابو پانے کے لیے تخفیف کے اقدامات کیے جائیں گے۔ شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صنعتی سٹیٹس کی ترقی پائیدار ترقی کی جانب ایک قدم ہو گی۔ اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام بڑی صنعتیں آلودگی پر قابو پانے والی ٹیکنالوجیز سے لیس ہوں گی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے صنعتوں کے بنیادی ڈھانچے کی ہنگامی بنیادوں پر ڈویلپمنٹ کی جائے گی۔
