روڈا کا چہارباغ رہائشی پلاٹس کی قیمتوں میں10 فیصد اضافہ

راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ روڈا نے چہارباغ رہائشی منصوبے کے پلاٹس کی قیمتوں میں10 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔
روڈا کی جانب سے چہارباغ رہائشی منصوبے میں پلاٹس کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پلاٹس کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد 2250سکوئر فٹ دس مرلہ کی قیمت 1 کروڑ 20 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ 32 لاکھ کر دی گئی، جس کی سہ ماہی قسط 9 لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ 90 ہزار کر دی گئی۔4500سکوئر فٹ 1 کنال پلاٹ کی قیمت 2 کروڑ سے بڑھا کر 2 کروڑ 20 لاکھ کر دی گئی، جس کی سہ ماہی قسط 15 لاکھ سے بڑھا کر 16 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ سے کر دیا گیا،نئے خریداروں کو 3 سال کے عرصے اور 12 سہ ماہی اقساط ادا کرنی ہوں گی۔
یاد رہے کہ روڈا رہائشی منصوبہ میں 200 سے زائد پلاٹس فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔
