رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کے گھر پر پنجاب پولیس کا چھاپہ

میانوالی پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر اور رہنما پی ٹی آئی کے گھر چھاپہ مارا تاہم عمر ایوب گھر پر نہ ہونے کے باعث گرفتار نا ہو سکے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی اسلام آباد میں ایف ٹین رہائش گاہ پر میانوالی پولیس نے چھاپا مارا۔
عمر ایوب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اے ٹی سی سرگودھا نے میرے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، کچھ دیر قبل اسلام آباد اور میانوالی پولیس نے میری گرفتاری کےلیے گھر پر چھاپہ مارا ہے، فارم47 کی وفاقی و پنجاب حکومت اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی گرفتاری کےلیے بےتاب ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ چھاپہ مارنے والوں نے ثابت کیا کہ ملک میں کوئی رول آف لاء نہیں، واضح کردوں عمران خان کے وزیر اعظم بننے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ پولیس کو عمر ایوب انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب ہیں، سرگودھا انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹ جاری کیے۔
