وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

 

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف  کراچی میں ایکسپورٹرز اور کاروباری حضرات کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کریں گے،  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے دورے کے دوران کراچی پورٹ پر معاملات میں بہتری کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع  ہیں، وزیرِ اعظم کراچی پورٹ کا دورہ بھی کریں گے، آپریشنز کا جائزہ بھی لیں گے جب کہ انہیں کے پی ٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی، پی این ایس سی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ملکی آمدنی میں اضافے،کاروباری برادری کو سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جب کہ وزیر اعظم برآمدی و درآمدی شعبے کی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ بھی لیں گے۔

 

 

Back to top button