محسن نقوی کا پروٹیکٹیڈ صارفین کو اووربلنگ کی شکایات کا نوٹس

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹیڈ صارفین کو اووربلنگ کی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹیڈ صارفین کو اووربلنگ کرنے والے افسروں اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیدیا۔ ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کر دیئے۔
محسن نقوی کا کہنا تھاکہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔پروٹیکٹیڈ صارفین کو جان بوجھ کر نان پروٹیکٹیڈ کیٹگری میں شامل کرنا مجرمانہ فعل ہے۔ جس کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ایف آئی اے تمام صورت حال کا جائزہ لے اور حقائق کی روشنی میں بلا امتیاز ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لے۔پروٹیکٹیڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ صارفین کی فہرست میں شامل کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اوور بلنگ سے پروٹیکٹڈ کیٹگری تبدیل ہونے سے صارفین پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ پروٹیکٹیڈ صارفین پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔ اووربلنگ سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔پروٹیکٹیڈ صارفین کی جانب سے اووربلنگ کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔
