سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم ہزاروں روپے اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور،راولپنڈی،پشاور،سکھر،کراچی ،کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 2ہزار روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 46ہزار 400روپے کا ہوچکا ہے۔جبکہ اگر بات کی جائے 10گرام سونے کی تو وہ 1740روپے اضافے کےبعد 2لاکھ 11ہزار 247روپے کا ہوچکا ہے ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 24ڈالر اضافے سے 2368ڈالر کا ہوچکاہے۔
