ریاست اور فوج دشمنی پر اے آر وائی کے خلاف کارروائی کا آغاز

بالآخر ریاست دشمن ایجنڈے کے تحت قومی اداروں پر کیچڑ اچھالنے والے سلمان اقبال کے ملکیتی اے آر وائی نیوز چینل کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
پیمرا نے ملک بھر میں اے آروائی کی نشریات بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ اے آر وائے مسلسل فوج اور ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے میں مصروف تھا۔ ماضی میں اے آر وائی نیوز جیو اور جنگ گروپ کے چیف ایڈیٹر میر شکیل الرحمان کے خلاف جھوٹی خبریں دینے پر برطانوی عدالت میں جھوٹا ثابت ہو کر معافی مانگ کر بھاری جرمانے بھی بھر چکا ہے۔ انہی عدالتی جرمانوں کی وجہ سے اے آر وائی برطانیہ میں دیوالیہ ہو گیا تھا۔ لیکن پاکستان میں اے آر وائی اپنے ملک دشمن سرپرستوں کے ایما پر جھوٹ پھیلانے میں مصروف رہا۔
نام نہاد ٹی وی چینل جھوٹی اور بے بنیاد خبریں دینے پرماضی قریب میں معروف صنعتکار میاں منشا، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سینئر صحافی گل بخاری اور لیگی رہنما ناصر بٹ کے خلاف بھی برطانیہ کی عدالتوں میں مقدمے ہار کر معافیاں مانگ چکا اور جرمانے بھی چکا۔ تاہم پاکستان میں ہتک عزت کے کمزور قانون کی وجہ سے اے آر وائے شتر بے مہار ہوکر زہریلا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف تھا لہٰذا اب برے کی دراز ہوتی رسی کھینچتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
