ریاست کو سانحہ اے پی ایس کے قاتلوں کو معاف کرنے کا حق نہیں

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے پر تشویش ہے، ریاست سانحہ اے پی ایس کے قاتلوں کو معاف کرنے کا حق نہیں رکھتی۔

سانحہ اے پی ایس کی 7 برسی پر اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کا عہد تھا، جب تک سانحہ کے قاتلوں کو کٹہرے میں نہیں لایا جائے گا ، قوم شہدا کی مقروض رہے گی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا اور شہدا کے اہل خانہ سے وعدہ کیا کہ اگر موقع ملا تو بے رحم دہشت گردوں کو کٹہرے میں لاکر انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو مسلح دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے ملک کی تاریخ کے جان لیوا حملے میں سکول کے 131 طلبا اور 10 دیگر افراد شہید ہوئے جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی۔

Back to top button