ریحام خان نے جھوٹے الزامات پر زلفی بخاری سے معافی مانگ لی

وزیراعظم کی سابق اہلیہ و اینکر پرسن ریحام خان نے زلفی بخاری پر لگائے گئے جھوٹے الزامات پر معافی مانگ لی ہے ، ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زلفی بخاری پر لگائے جانے والے الزامات پر معافی نامہ بھی شیئر کر دیا ہے۔

اپنے معافی نامے میں ریحام خان نے کہا کہ میں نے 6 اور 7 دسمبر 2019 کو اپنے یوٹیوب چینل، فیس بک پیج اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو کے ذریعے ذوالفقارعباس بخاری پر نیویارک کی روزویلٹ ہوٹل کو کم قیمت پر فروخت یا حاصل کرنے کے حوالے سے الزامات عائد کیے جو غلط اور جھوٹے تھے۔ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں 7 دسمبر 2019 کو زلفی بخاری پر دھوکہ دہی اور اقربا پروری، 15 مارچ 2020 کو جعلی دستاویزات دکھانے اور غیر قانونی طریقے یا دھوکہ دہی سے پیسہ بنانے کے الزامات کو بھی غلط اور جھوٹا قرار دیا۔

https://twitter.com/RehamKhan1/status/1448797012728688644?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1448797012728688644%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1170703

اسی طرح 17 مارچ 2020 اور 23 مارچ 2020 کو انہوں نے زلفی بخاری پر کورونا وبا کے انتظامات کے حوالے سے کردار ادا کرنے سے متعلق الزامات پر بھی کہا کہ یہ غلط اور جھوٹے تھے۔ریحام خان نے زلفی بخاری پر لگائے گئے الزامات پر غیر مشروط معافی مانگی اور ہتک عزت اور قانونی اخراجات کی مد میں رقم ادا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔زلفی بخاری نے اس پیشرفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’سچ کی ہمیشہ فتح ہوتی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عدالت کے حکم پر ریحام خان نے عوامی سطح پر معافی مانگی اور جھوٹ بولنے پر ہرجانہ ادا کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے اُمید ظاہر کی کہ ’ایک روز ہمارے ملک میں بھی اسی طرح کا قانون اور انصاف ہوگا تاکہ جھوٹ اور جعلی خبریں پھیلانے والے میڈیا کے بعض افراد کو گرفت میں لایا جاسکے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پیشرفت پر ردعمل میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’برطانوی عدالتوں نے ریحام خان کو زلفی بخاری پر جھوٹے الزامات پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم دیا، اس طرح کا قانونی نظام پاکستان میں لانے کی کوشش کو آزادی اظہار کے خلاف کہہ کر میڈیا مالکان مہم شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہرحال ریحام خان کا جھوٹا ہونا ایک مرتبہ پھر ثابت ہوا، دراصل وہ جھوٹ بولنے کی عادی ہیں۔

Back to top button