زرداری کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کی تجویز

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز دے دی۔
باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ادھرن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے تینوں بڑے رہنماوں کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر مشاورت ہوئی جس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز دی۔
مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف نے اس معاملے پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس فوری طور پر بلانے کی بھی تجویز دی۔
