سائفر کیس،عمران خان کی ضمانت پر سماعت اوپن کورٹ میں ہوگی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر ان کیمرا کارروائی کی درخواست نمٹادی۔چیف جسٹس عامرفاروق نے ایف آئی اےکی درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر ان کیمرا کارروائی کی درخوست نمٹادی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے دیا ہےکہ سائفرکیس میں درخواست ضمانت کی سماعت 9 اکتوبرکو اوپن کورٹ میں ہوگی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ وکلاجن معلومات یا دستاویزات کے حساس ہونےکی نشاندہی کریں گے اس پردلائل ان کیمراسنے جائیں گے۔
