سابق گورنر چودھری سرور بھی ٹک ٹاکر بن گئے

سیاست میں سوشل میڈیا کے استعمال کا کریڈٹ تحریک انصاف کو جاتا ہے جس نے اس حوال سے کافی ٹرینڈ سیٹ کیے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک، ایکس پر متحرک ہونے والے سیاستدان اب ٹک ٹاک پر بھی دکھائی دے رہے ہیں، حال ہی میں سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی ٹک ٹاک پر ڈیڈیو شیئر کی جس کو شائقین کافی پسند کر رہے ہیں۔اس وقت سوشل میڈیا پر سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ٹک ٹاک کانٹینٹ بناتے نظر آ رہے ہیں، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوہدری سرور چند خواتین کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں موجود ہیں جہاں ایک شخص چوہدری سرور کے سامنے کھانے کی پلیٹ رکھتا ہے جس پر وہ کہتے ہیں کہ اس تکلف کی کیا ضرورت تھی؟ یہ کہنے کی دیر تھی کہ متعلقہ شخص چوہدری سرور کے آگے سے کھانا اٹھا لیتا ہے اور وہ ان کو کہتے ہیں میں نے تو مذاق کیا تھا، ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں کسی نے کہا کہ ٹک ٹاک بنانے میں کوئی حرج نہیں تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ اب ان کا صرف یہی کام رہ گیا ہے کہ ایسی ویڈیوز بنائیں، صحافی سید علی حیدر لکھتے ہیں کہ سیاستدانوں کا یہ انداز دیکھ کر اچھا لگا اور مجھے ایسی ویڈیو بنانے میں کچھ غلط نہیں لگتا، ایک صارف نے لکھا کہ ان سیاستدانوں کا اب بس یہی کام رہ گیا ہے، سرمد منیب نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت ہی مزاحیہ ہے، واضح رہے کہ 2020 میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے کورونا وائرس سے متعلق آگہی بڑھانے کے لیے پاکستان کے چند کامیاب ٹک ٹاک سٹارز کو گورنر ہاؤس میں مدعو کیا تھا۔سابق وزیراعظم عمران خان کے اس وقت ٹک ٹاک پر 9.2 ملین فالوورز ہیں. اس کے علاوہ دیگر جماعتوں کے بھی ویریفائڈ اکاؤنٹس موجود ہیں۔
