ستمبر میں پاکستانی روپیہ دنیا کی بہترین کرنسی قرار

ستمبر 2023ء میں پاکستانی روپیہ دنیا کی بہترین کرنسی رہا۔بلوم برگ کی رپورٹ کی مطابق ستمبر میں ڈالر نے ریورس گیئر لگایا تو پاکستانی روپے کو دنیا کی بہترین کرنسی بنادیا۔گزشتہ ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں  پاکستانی کرنسی میں 6.2فیصد بہتری آئی ہے۔گزشتہ ماہ ڈالر کی غیرقانونی تجارت ،سمگلنگ ،سٹے بازی کیخلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت میں 18روپے کی کمی ہوئی ہے۔

Back to top button