کھاناکھانےکے بعد تیزابیت کاسامنا کیوں ہوتاہے؟

ماہرین کاکہنا ہے کہ متعدد افراد کو معدے کی تیزابیت کا سامنا ہوتا ہے اور یہ بہت عام مسئلہ ہے۔جب ہم کچھ کھاتے ہیں تو وہ غذائی نالی سے ہوکر معدے تک جاتا ہے۔معدے میں موجود گیسٹرک گلینڈز ایسڈ تیار کرتے ہیں جو کھانا ہضم کرنے کے لیے اہم ہوتا ہے۔مگر کئی بار یہ گلینڈز ضرورت سے زیادہ ایسڈ بناتے ہیں جس سے پیٹ اور سینے کے درمیان جلن کا احساس ہوتا ہے اور اسے ہی معدے میں تیزابیت کہا جاتا ہے۔کھانے سے دوری یا کھانے کا کوئی وقت نہ ہونا بھی اس مسئلے کا باعث بن سکتا ہے۔اسی طرح سونے سے کچھ وقت قبل کھانے، ضرورت سے زیادہ کھانا، نمک کے زیادہ استعمال اور غذاؤں میں فائبر کی کمی سے بھی اس مسئلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

چائے، کافی، سافٹ ڈرنکس، بہت زیادہ مرچوں والی غذا، زیادہ چکنائی والی غذائیں جیسے پیزا اور تلی ہوئی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے بھی معدے میں تیزابیت کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Back to top button