سدھو موسے والا کے قاتل کوگرفتار کر لیاگیا

بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے بتایا ہے کہ انکت نامی گینگسٹر ان شوٹرزمیں شامل تھا جنہوں نے 29 مئی کو پنجاب کے ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں سدھو موس والاکو گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے لارنس بشنوئی ،گولڈی برار گینگ سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی مطلوب مجرمان کو گرفتار کیا ہےجبکہ ان دونوں میں سے انکت نامی گینگسٹر ان شوٹرزمیں شامل ہےجو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ہیں ،ان میں دوسرا ملزم سچن بھیوانی سدھو موسے والا کیس کے چار شوٹرز کو پناہ دینے کا ذمہ دار تھا۔

دہلی پولس نے دونوں ملزمان کو کشمیری گیٹ بس اسٹینڈ کے قریب سے گرفتار کیاہے۔پولیس کا کہنا تھا ملزمان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم، 30 ایم ایم پستول تین تھیں پنجاب پولیس یونیفارم جبکہ دو موبائل فون اور سِم کارڈ برآمد ہوا ہے جوکہ ممکنہ طور پر سدھو موسے والا کے قتل میں استعمال کیا گیا ہوگا۔

واضح رہے کہ 29 مئی کو پنجاب کے ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں سدھو موس والاکو گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا،گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے دہلی پولیس سے کہا کہ ’ہاں! میرے گینگ کے رکن نے سدھو موسے والا کو مارا۔اس نےکہا کہ وکی مڈوکھیرا اُن کا بڑا بھائی تھا اور اُن کے گینگ نے وکی کی موت کا بدلہ لیا۔

Back to top button