100یونٹ تک استعمال کرنیوالوں کو مفت بجلی دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےپنجاب بھر میں 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھاپنجاب بھر میں 100 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کی اوسط 44 لاکھ سے 90 لاکھ خاندان سالانہ بنتی ہے، ایک خاندان کے 6 افراد بھی شامل کریں تو ساڑھے پانچ کروڑ صوبے کی عوام بنتی ہے، جو کہ غریب ترین طبقہ ہے اور صوبے کی آدھی آبادی بنتی ہے۔ ، پچھلے 6 ماہ میں جن لوگوں نے 100 یونٹ بجلی استعمال کی ہے، پنجاب حکومت 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 100 ارب روپے کی سبسڈی سے مفت بجلی فراہم کرنے جارہی ہے، آج کے بعد 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو بجلی کا بوجھ اٹھانے کی فکر سے آزاد ہوجانا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہم باریک بینی سے اس چیز کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ گھروں کو سولر پاور دے کر متبادل بجلی فراہم کریں تاکہ آنے والوں سالوں میں ہمیشہ کے لیے ان کی بجلی مفت ہو،اگر لوگوں کا چولہا ٹھنڈا ہوگا تو مجھے بھی یہاں بیھٹنے کا کوئی حق نہیں ہے، کوشش کروں گا اور مجھے قوی یقین ہے کہ مہنگائی کے جن کو بھی بوتل میں بند کریں گے، آئی ایم ایف کا پروگرام چلے گا، انٹرنیشنل ڈونرز آئیں گے، دوست ممالک مدد کریں گے، صحیح پالیسز بنیں گی۔
انکاکہنا تھاسیاسی کارکن چیزوں کو کسی اور نظر سے دیکھتا ہے، زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، جب میں جیل گیا تو گورنمنٹ کالج کا طالب علم تھا، مشرف کا دور تھا پھر اب یہ 22 مہینے کی جیل کاٹی ہے،لوگوں کے نام بھول جاتے ہیں لیکن کام یاد رہتے ہیں، آج میں سمجھتا ہوں جو بات بھی ہونی چاہیے صحیح ہونی چاہیے، 74 سال بعد پاکستانی قوم ایسے دوراہے پر کھڑی ہے، یہاں پر سیاست بچانے کا سوال نہیں ہے بلکہ ریاست کو بچانا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا غربت، بے روزگاری، مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کو دوبارہ سے اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے، سسکتی ہوئی معیشت کو دوبارہ بحال کرنا ہے، دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت 2018 میں آئینی مدت پوری کرکے جارہی تھی کیا اس وقت شرح نمو 5.8 فیصد نہیں تھا، کیا 22، 22 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ زیرو پر نہیں تھی، آج ایسا کیا ہوگیا کہ معیشت صفر اعشاریہ صفر ہوگئی، کیوں آج لوڈشیڈنگ دوبارہ ہو گئی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہاجب تک میں پنجاب کا وزیراعلیٰ ہوں آپ سے سچی باتیں کروں گا، حقائق بتاؤں گا کہ اس صوبے کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا گیا لیکن اس کے ثبوت پیش کروں گا، کسی کی عزت اچھالنے کے لیے اس کو چور، ڈاکو، کرپٹ نہیں کہوں گا، کیونکہ یہ نعرے سن سن کر اس قوم کے کان پک گئے ہیں، اگر آج کوئی سیاست کررہا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں جواب دہ ہوگا،میرا پچھلے تین مہینے کا سفر آئینی اور قانونی بحرانوں سے بھرا پڑا ہے، کبھی وزیراعلیٰ کے انتخاب کا اجلاس بلایا جاتا ہے کبھی ملتوی کردیا جاتا ہے، تین چار مرتبہ اجلاس ملتوی ہوئے، ڈپٹی اسپیکر پر جان لیوا حملہ ہوتا ہے، کبھی سنا ہے کہ پنجاب میں دو مہینے کابینہ ہی نہ بنی ہو۔

انکا کہنا تھا آج بین الاقوامی منڈی میں گندم کی قیمت ساڑھے پانچ ہزار فی من سے زیادہ ہوچکی ہے، ہم نے 50 لاکھ ٹن گندم خرید کر اپنے اسٹاک پورے کیے، مجھے لوگوں نے کہا کہ کابینہ کے بغیر آپ 200 ارب روپے کی سبسڈی دینے جارہے ہیں، کل کو نیب والے پوچھیں گے کہ آپ نے کیوں اتنی بڑی سبسڈی بغیر کابینہ کے دی؟ تو کل آپ کر مقدمہ بنے گا،اگر آج میں یہ فیصلہ نہیں کروں گا تو کل کو اپنے ضمیر کو کیا جواب دوں گا، ہم نے 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 160 روپے کا ریلیف دیا، ہمارا شروع کردہ منصوبہ صحت کارڈ جس کا نام انصاف صحت کارڈ رکھ دیا تھا، آج لیہ، مظفر گڑھ، ملتان غریب آدمی صحت کارڈ لے کر جاتا ہے، ڈاکٹر کہتا ہے کہ آپ جائیں یہ دوائیوں کو نسخہ ہے، صحت کارڈ کو ہم نہیں مانتے، دوائیاں باہر سے لے کر لائیں، اس کو اپنی جیب سے ادویات لینا پڑتی ہیں۔

انہوں نے کہاآج پنجاب کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں کینسر سمیت دیگر ادویات لوگوں کو مفت مل رہی ہیں،ہم نے دن رات محنت کرکے بلدیاتی انتخابات کا قانون بھی اسمبلی سے منظور کروایا ہے۔

حمزہ شہبا ز نے کہاڈونلڈ لو کل تک سب سے بڑا غدار تھا اب اس سے معافی مانگی جارہی ہے، میں کہنے پر مجبور ہوں کیونکہ ملک، عوام، سسٹم کا معاملہ ہے، لوگ سازش کا بیانیہ سن سن کر پک چکے ہیں، کیا سابق خاتون اول نے نہیں کہا کہ میری بیٹی فرح گوگی پر کیسز چلیں گے تو سب کو غدار کہو،ریاست مدینہ میں گھڑیوں کی لائن لگ گئی، دوست ممالک نے جو کروڑوں کی گھڑیاں دیں اس پیسے کو آپ نے اپنی جیب میں ڈالا اور عوام کو جواب نہیں دیا، ابھی فارن فنڈنگ کا کیس بھی آئے گا۔

انہوں نے کہاآج بجلی مہنگی ہے اور غریب کا کچن مشکل سے چل رہا ہے، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے لاکھوں لوگوں کی نوکریاں یہ عمران نیازی کھا گیا، اس نے غیر قانونی تجاوزات کی آڑ میں لاکھوں گھر گرا دیے اور اپنا بنی گالا کے محل کو ریگولائزر کروالیا،ہم نے سخت فیصلے ضرور کیے ہیں لیکن ہر مشکل کے بعد آسانی ہے، انشااللہ دن رات محنت کریں گے اور اس ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو ڈگر پر لائیں گے۔

حمزہ شہباز نے کہاچار سال کے مقابلے میں تین ماہ کی کارکردگی اور اس میں بھی آئینی بحرانات رہے، ہم مقابلے کریں گے، سی پیک میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی تھی، ان لوگوں نے سی پیک کو بھی انتقام کا نشانہ بنایا، چین بھی دوبارہ سرمایہ کاری کا آغاز کرے گا اور نئی ترقی کا سفر شروع ہوگا، آج ہمیں اس ملک کو بچانا ہے،60 کروڑ کے پلاٹ کو حاصل کرنے کے لیے جعلی کمپنی بنائی گئی، جعلی سرٹیفیکٹ دیا گیا کہ یہ کمپنی 2 ارب روپے کی ہے، تمام حقائق عوام کے سامنے آئیں گے، انتقامی کارروائی نہیں کریں گے،17 جولائی کو قوم عمران نیازی کو آئینہ ضرور دکھائے گی، عمران نیازی آپ پہلے توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، فرح گوگی کی اربوں کی غبن کا حساب دیں۔

Back to top button