سستا120ہرٹزڈسپلےوالااسمارٹ فون متعارف

شیاﺅمی کی ذیلی کمپنی پوکو نے اپنا نیا اسمارٹ فون پوکو ایکس 2 متعارف کرادیا ہے۔
درحقیقت یہ دنیا کا سب سے سستا 120 ہرٹزڈسپلے والا فون ہے جس میں بیک پر4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ 6.7انچ کے فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے میں 120 ہرٹزریفریش ریٹ دیا گیا ہے ، جو کہ عام اسمارٹ فون کے مقابلے میں دوگنا تیز یسے ڈسپلے ریفریش کرسکتا ہے کیونکہ اس میں 120 فریم فی سیکنڈ کی شرح سے ڈسپلے کیا جاتا ہے۔
فون میں فرنٹ کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے درحقیقت یہ ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے۔ اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 730 جی پراسیسر،6 سے8 جی بی ریم،64 سے 256 جی بی اسٹوریج اور4500 ایم اے ایچ بیٹری 27 واٹس فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے ۔
اس کے بیک پر64 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل وائیڈ اینگل کیمرا، 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسراور2 میگا پکسل میکرو سنسر دیا گیا ہے۔ فرنٹ پر25 میگا پکسل اور2 میگا پکسل کیمرے سیلفی کے شوقین افراد کے لیے موجود ہیں۔ فون میں کمپنی نے اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج اپنے ایم آئی یو آئی 11 یوزرانٹرفیس سے کیا ہے۔
5e3984be5d0d6اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے اوراس کے 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت 225 ڈالرز(34 ہزارپاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔ اسی طرح 6 جی بی ریم اور128 جی بی اسٹوریج والا فون 240 ڈالرز(37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 281 ڈالرز(43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ دیگر ممالک میں اسے کب تک فروخت کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے، تاہم کمپنی نے یہ فون بنیادی طور پررئیل می ایکس 2 کے مقابلے کے لیے پیش کیا گیا ہے توامید ہے کہ پاکستان میں بھی جلد دستیاب ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button