سماجی رہنما آنگ سان سوچی کو 4 سال قید

میانمار کی سماجی رہنما آنگ سان سوچی کو کرونا قوانین کی خلاف ورزی پر 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

ترجمان حکومت کے مطابق عدالت نے آنگ سان سوچی کو دو الگ الگ کیسوں میں قید کی سزا سنائی ، سابق صدر میانمار ون مائنٹ کو بھی ان ہی الزامات کے تحت چار برس کی سزا سنائی گئی۔

حکومتی ترجمان نے کہا کہ سوچی اور مائنٹ کے خلاف اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جائے گی ، سوچی کو سزا سنائے جانے کے بعد فوری طور پر جیل میں نہیں بھیجا گیا ۔

یاد رہے کہ میانمار میں یکم فروری کو ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سوچی کو گرفتار کیا گیا تھا، 76 سالہ سوچی کیخلاف کرپشن سمیت 11 دیگر کیسز بھی قائم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 133 جیسا الیکشن پہلے کبھی نہیں‌ دیکھا
سرکاری سرپرستی میں برما کے مسلمانوں پر شدید مظالم ڈھائے گئے اور آنگ سان سوچی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے ۔

Back to top button