سمندروں کو صاف کرنے والی ’ماحول دوست جل پری آگئی

 32 سالہ تیراک، میرلے لائی وینڈ ایک جانب تو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی سند یافتہ ہیں تو ساتھ ہی وہ سمندروں سے کوڑا کرکٹ بھی جمع کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں ’ماحول دوست‘ جل پری کہتے ہیں۔

ایسٹونیا سے تعلق رکھنے والی، میرلے لائی وینڈ تیرتے وقت دونوں پیروں کو ایک چپونما پر میں پھنساتی ہیں۔ پہلے مرحلے میں انہوں نے 14 گھنٹے 15 منٹ تک میامی کے پانیوں میں لگ بھگ 31 میل کا سفر طے کیا۔ اس سے قبل 2019 میں انہوں نے کیلیفورنیا کے سمندر میں 10 کلومیٹر تیرنے کا مرحلے طے کیا تھا۔ وہ ہر 10 ماہ بعد مزید 10 کلومیٹر کا اضافہ کرتی ہیں۔ یوں اب تک وہ کئی ریکارڈ بناچکی ہیں۔

میرلے کو راہ میں جو بھی کچرا ملتا ہے وہ اسے جمع کرتی رہتی ہیں۔ ایک مرتبہ انہوں نے تیراکی کا ریکارڈ بنایا اور ساتھ میں 12 کلوگرام کوڑاکرکٹ بھی جمع کرلیا۔ اس کے علاوہ وہ متعدد مقابلوں میں سونے اور چاندی کے تمغوں کے ساتھ کئی اعزازات حاصل کرچکی ہیں۔

Back to top button