واٹس ایپ نے ایچ ڈی ویڈیو بھیجنے کا فیچر متعارف کرا دیا

میٹا کی جانب سے میسجنگ پلیٹ فارم واٹس میں صارفین کی سہولت کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیک کمپنی نے اپنی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایچ ڈی تصاویر کے لیے سپورٹ شامل کرنے کے بعد اینڈرائیڈ ورژن میں ایچ ڈی ریزولوشن میں ویڈیو بھیجنے کا فیچر بھی متعارف کرا دیا۔صارفین کو فیچر واٹس ایپ کی تازہ ترین  اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے بعد دستیاب ہوگا۔صارفین ویڈیو بھیجتے وقت اسکرین کے اوپر ایچ ڈی کا آپشن دیکھ سکیں گے۔

اس آپشن کے انتخاب کے بعد صارفین کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنی ویڈیو اسٹینڈرڈ کوالٹی میں بھیجنا چاہتے ہیں (جو عموماً 480 پکسل ریزولوشن کی ہوتی ہے) یا ایچ ڈی کوالٹی میں (یعنی 720 پکسل ریزولوشن)۔

Back to top button