سنتھیا رچی پراسرار طور پر اپنے گھر میں بےہوش، ہسپتال منتقل

پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی پُراسرار طور پر اپنے فلیٹ سے بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی ہیں۔
ڈپلومیٹک انکلیو کے فلیٹ میں مقیم امریکی نژاد شہری سنتھیا رچی اپنے فلیٹ پر بے ہوش پائی گئیں جنہیں ان کا ہمسایہ پولی کلینک اسپتال لے پہنچا تاہم فوری طور پر بے ہوشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بے ہوشی کی وجوہات کے تعین کے لیے کوششیں جاری ہیں، خاتون کا طبی معائنہ اور ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جس کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔
ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ خرم شہزاد نے بتایا کہ طبی معائنے میں سنتھیا رچی کے بلڈ پریشر سمیت تمام ٹیسٹ نارمل آئے ہیں، سنتھیا جلد واپس اپنے فلیٹ روانہ ہوگئیں، سنتھیا کی ویسے ہی تھوڑی سی طبیعت خراب ہوئی تھی یہ کوئی گمبھیر معاملہ نہیں۔
پولیس کے مطابق سینتھیارچی اپنےفلیٹ میں بےہوش پائی گئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنےآئیں گے۔
خیال رہے کہ سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں پر دست درازی سمیت سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

Back to top button