سندھ بھر کے لاکھوں بلدیاتی ملازمین کا ڈیٹا نجی کمپنی کو دینے کی تیاری

سندھ حکومت نے انوکھا اقدام کرتے ہوئے بلدیاتی ملازمین کا ڈیٹا نجی کمپنی کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ بلدیات سندھ نے ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا کام نجی کمپنی کے سپرد کردیا۔ سندھ کی تمام بلدیاتی کونسلز کے ملازمین کو اپنی سروس بک،سروس ریکارڈ،سیلری سلپ نجی کمپنی کو دینے کا حکم دیا ہے۔
اعلی حکام کی ہدایت پر مخصوص کمپنی کو بلدیاتی ملازمین کا ڈیٹا جمع کرنے کا کام تفویض کیاگیا۔ نجی کمپنی محکمہ بلدیات سندھ کے ملازمین کے مشین ریڈ ایبل کارڈ بنائے گی اور سرکاری ریکارڈ نہ دینے والے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہ بھی روک دی جائےگی۔
اس سے پہلے بھی سندھ کی بلدیاتی کونسلز میں متعدد مرتبہ ملازمین کی فزیکل ویری فکیشن اور اسکروٹنی کی جاچکی ہے۔

Back to top button