سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد تاخیر کا شکار
صوبہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں نہیں ہو سکیں گے بلکہ ان میں مزید تاخیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد مارچ میں نہیں ہو سکے گا، بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لئے تاحال کام کا آغاز نہیں کیا جا سکا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست پر بلدیاتی حلقہ بندیوں کا جاری شیڈول مؤخر کر دیا، بلدیاتی حلقہ بندیوں کیلئے 80 روز درکار ہوں گے، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا ترمیمی مسودہ تاحال گزٹ نہیں ہو سکا۔
