شاہ محمد کے بھائی، بیٹے سمیت 21 افراد کیخلاف مقدمہ

تحصیل بکاخیل میں پولنگ سٹیشن پر حملہ کرنے کے جرم میں صوبائی وزیر شاہ محمد کے بیٹے اور بھائی سمیت 21 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
شاہ محمد خان وزیر کے بیٹے ملک مامون خان کو بھی مقدمہ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ 4 پولیس اہلکار بھی شامل پائے گئے ہیں، جوملک گل باز خان کے ساتھ ڈیوٹی پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
مقدمے میں ملزموں پر چند پولنگ سٹیشنز سے غیرقانونی انتخابی مواد چھیانے کا الزام عائد کیا گیا تھا، بنوں کی تحصیل بکاخیل میں انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
جمعیت علمائے اسلام کے وکیل کامران مرتضیٰ نے الیکشن کمیشن میں الزام عائد کیا کہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ مسلح افراد کے ہمراہ پولنگ میٹریل لے کر فرار ہوئے جبکہ ان کے بھائی اور بیٹے بھی اس کارروائی میں براہ راست ملوث پائے گئے ہیں۔

Back to top button