سندھ کابینہ میں4 وزراء کےقلمدان تبدیل کردیےگئے

سندھ حکومت نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے 4 وزراء کے قلمدانوں میں تبدیلی کردی۔
سندھ حکومت کی جانب سے وزارتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سعید غنی سے محکمہ اطلاعات کا قلمدان لے کرانہیں محکمہ تعلیم کا قلمدان دیا گیا ہے جب کہ ان کے۔ ناصر حسین شاہ کو محکمہ اطلاعات کا قلم دان دیا گیا ہے جب کہ ان کے پاس بلدیات وجنگلات کی وزارت بھی موجود رہے گی۔
سہیل انورسیال سے اینٹی کرپشن کا چارج واپس لے کرجام اکرام دھاریجو کو محکمہ اینٹی کرپشن کا قلم دان دیا گیا ہے، سہیل انورسیال کے پاس وزیرآب پاشی کا قلم دان بھی موجود ہے۔ محکمہ صنعت وتجارت اورامداد باہمی کا قلم دان بھی جام اکرام دھاریجو کے پاس موجود رہے گا۔
